• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر فریڈم موومنٹ کو برطانیہ میں منظم کیا جائے گا، صوفی یاسین

لوٹن (نمائندہ جنگ) کشمیر فریڈم موومنٹ کو برطانیہ میں مربوط اور منظم کیا جائے گا اس مقصد کے لیے تحریک آزادئ کشمیر کے لیے دیرینہ خدمات انجام دینے والے کارکنوں اور رہنماوں کو آن بورڈ کر کے نئی نسل کے نمائندوں کو شامل کرکے خارجی محاذ پر بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار۔ لوٹن میں کے ایف ایم یوکے کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مہمان خصوصی کشمیر فریڈم موومنٹ کے سینئر رہنما حاجی صوفی محمد یاسین آف ہائی ویکمب ، صدر برطانیہ زون چوہدری ظفر اقبال، سابق جنرل سیکرٹری برطانیہ زاہد حسین کلیال ، موجودہ جنرل سیکرٹری مظہر رشید کیانی اور دیگر نے کیا۔ اجلاس کی صدارت چوہدری ظفر اقبال نے کی، اس موقع پر تحریک آزادئ کشمیر کو خارجی ، سیاسی اور سفارتی محاذوں پر درپیش چیلنجز پر غور و خوض کرتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ آزادئ کشمیر کی تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے برطانیہ کے وہ تمام علاقے جہان پر کشمیری آباد ہیں کشمیر فریڈم موومنٹ کے باقاعدہ یونٹس بنا کر کشمیر پر سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا اس موقع پر 13 جولائی 1931 کے شہدا کشمیر کے طفیل آزادئ کشمیر کی کامیابی کے لیے حاجی محمد یاسین نے دعا بھی کرائی۔ چوہدری زاہد حسین کلیال نے میزبانی کا فریضہ انجام دیا۔
تازہ ترین