• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری مجاہدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، چوہدری عظیم

برمنگھم (نمائندہ جنگ) شہدا جموں کا لہو نہ صرف تحریک آزادی کشمیر کو مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے، بلکہ ہر سال تحریک آزادی کشمیر کے لیے نیا جوش و جذبہ پیدا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کل جماعتی کشمیر بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم، جنرل سیکرٹری راجہ امجد خان، مرکزی رہنما صاحبزادہ فاروق القادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ کشمیری مجاہدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بلآخرخر تحریک آزادی کشمیر کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور کشمیری حق خودارادیت استعمال کرکے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ جنرل سیکرٹری آل پارٹیز کشمیر کوآرڈینیشن پارٹی راجہ امجد خان نے کہا کہ اصل مزاحمتی تحریک اسی روز شروع ہوئی تھی جب اذان کی تکمیل کے لیے22نوجوانوں نے اجتماعی قربانی پیش کی تھی۔ دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ صاحبزادہ فاروق القادری نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے کشمیریوں نے لازوال قربانیاں پیش کی، یقیناً ایک روز آزادی کی نعمت سے ضرور ہمکنار ہوں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے نائب صدر چوہدری عبدالرحمن آرائیں نے کہا کہ دنیا بھر میں آزادی کی چلنے والی تقریباً تمام تحریکیں کامیابی ہوئیں۔ ایک نہ ایک دن تحریک آزادی کشمیر بھی کامیاب ہوگی اور کشمیری اپنا آزاد ملک لے کر رہیں گے۔
تازہ ترین