• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی این جی اوز کے20رکنی وفد کا دورہ اسکاٹ لینڈ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) رورل سپورٹ پروگرام کے تحت پاکستان کے چارو ںصوبوں سے17این جی اوز کا ایک20رکنی وفد اسکاٹ لینڈ کے مطالعاتی دورے پر ہے، جو یہاں مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کا دورہ کرکے معلومات حاصل کررہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستانی دیہات میں ایسے پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے یا ان کو بہتر بنایا جائے گا جس سے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آسکے اور وہ مختلف معاملات میں خود کفیل ہوسکیں، وفد کے اعزاز میں گلاسگو سٹی کونسل کی طرف سے ایک عصرانہ دیا گیا جس کی میزبانی ڈپٹی ٹو لارڈ پرووسٹ کونسلر حنیف راجہ نے کی۔ اس میں قونصل جنرل آف پاکستان رومان احمد وزیر، کونسلر منظلہ ملک اور کونسلر ثریا صدیق بھی شریک ہوئیں۔ دریں اثناء مقامی پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے بھی محمد شعیب اور غلام نبی نے وفد کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا، جس میں اسکاٹش پارلیمنٹ کے ممبران انس سرور، کونسلر حنیف راجہ، پاکستان پیپلز پارٹی اسکاٹ لینڈ کے صدر چوہدری عبدل مجید، پاکستان مسلم لیگ ن اسکاٹ لینڈ کے صدر مرزا امین، طارق شیخ اور دیگر افراد شریک ہوئے۔
تازہ ترین