• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے سائبر ڈیفینڈر نے ایئر پورٹ ای میل فراڈ ناکام بنادیا

لندن (پی اے) برطانیہ کے سائبر ڈیفینڈ این سی ایس سی نے ائر پورٹ ای میل فراڈ ناکام بنادیا۔ گزشتہ سال ایک برطانوی ائر پورٹ سے جعلی ای میل استعمال کرتے ہوئے ہزاروں افراد کے ساتھ فراڈ کرنے کی کوشش روک دی گئی جس کی رینج ایک سائبر اٹیک کے برابر تھی۔ فراڈ کرنے والوں نے جعلی گوو۔ یوکے ایڈریس استعمال کیا۔ تاہم پیغامات کو خواہشمند وصول کنندگان تک ہمیشہ کے لیے پہنچنے سے روک دیا گیا۔ اس بارے میں تفصیلات کا انکشاف جی سی ایچ کیو کے نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کیا ہے۔ این سی ایس سی نے ائر پورٹ کا نام نہیں بتایا جو فراڈ کرنے والوں نے استعمال کیا۔ بہرحال بتایا کہ ناکام بنائے گئے فراڈ میں لوگوں کو2لاکھ ای میل بھیجا جانا شامل تھا اور لوگوں کو جواب میں بڑی رقم ملنے کا جھانسہ دے کر ایک فیس ادا کرانا تھا۔ اگر لوگوں کو پیغامات مل جاتے اور وہ رقم ادا کردیتے تو ان کے ہاتھ کچھ نہ آتا۔ این سی ایس سی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مجموعی طور پر اس نے ایک لاکھ40ہزار سائبر اٹیکس روکے جن میں قابل بھروسہ شخص یا تنظیم ظاہر کرکے بینک کی تفصیلات اور دوسری حساس اطلاع کی چوری کی کوششیں شامل تھیں۔ ایجنسی نے کہا کہ اس نے فراڈ کرنے والی ایک لاکھ90ہزار سائٹس تباہ کردیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب این سی ایس سی نے اپنے ایکٹو سائبر ڈیفنس پروگرام کے بارے میں پروگریس رپورٹ شائع کی ہے۔
تازہ ترین