• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا چھاپہ،4ملین پونڈ کا جعلی مال ضبط

مانچسٹر (ساجد علی) مانچسٹر بری روڈ پر کسٹم آفیسرز نے پولیس یو کے بارڈر ایجنسی کے ساتھ مل کر کارروائی کی جس میں ایک بڑے ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا ۔پولیس کے 90آفیسر اس کارروائی میں دوسرے محکموں کی مدد کرتے رہے۔ مانچسٹر پولیس کے مطابق چھاپہ ویئر ہاؤس میں غیر قانونی کام کرنے کی اطلاع پر مارا گیا پولیس کے مطابق اس ضبط شدہ مال کی مالیت چار ملین پونڈ ہے جو اصل مال کی نقل تیار کر کے مارکیٹ میں بیچا جانا تھا، یہی رقم بعد میں جرائم کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ مانچسٹر سٹی کونسل کے چیف ایگزیکٹو کونسلر رب نواز اکبر نے کہا کہ عوام کو دھوکہ دے کر جعلی مال بیچا جانا تھا جس پر بروقت کارروائی کر کے تمام محکموں نے جعلی مال ضبط کیا عوام اصل مال کی رقم ادا کرتے ہیں۔
تازہ ترین