• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹینا لیگارڈ آئی ایم ایف کی سربراہی سے مستعفی ہوگئیں

پیرس ( رضا چوہدری )کرسٹینا لیگارڈ یورپین سینٹرل بنک کی نئی سربراہ ہوں گی وہ ورلڈ بنک آئی ایم ایف کی سربراہی سے مستعفی ہو گئی ہیں فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون کی تجویز پر یورپین سینٹرل بینک کے سربراہی کیلئے کرسٹینا لاگارڈ کا نام فائنل کر دیا ہے اس مقصد کےلئے کرسٹینا لیگارڈ ولڈ بنک آئی ایم ایف کی سربراہی سے مستفی ہو گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق صدر ایمانیول میکروں نے کرسٹینا لیگارڈ کا نام یورپین سینٹرل بینک کے حوالے سے جانیوالے ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے کیا ہے۔ یورپی حکام کے مطابق مسلسل تین روز سے جاری سوچ وبچار کے بعد کہ آیا یورپی یونین کے یہ اہم عہدے کون رکھے گا، فرانسیسی صدر نے جرمنی کی وزیر دفاع کا نام بھی یورپین کمیشن کے سربراہ کے طور پر تجویز کیا ہے۔ہنگری،پولینڈ سلواکیہ نے یورپین کمیشن کے سربراہ کے طور پر جرمن وزیر دفاع کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ معاشی پیداوار کا دو فیصد دفاع پر خرچ کیا جاسکے۔فرانسیسی صدر کی تجاویز کے بعد ذرائع نے کہا ہے کہ یورپی لیڈرز کے درمیان اس حوالے سے معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں ، یورپی رہنمائوں کے درمیان مذاکرات میں اس پر بات کوشش جاری ہے کہ تجارت سے لے کر موسمیاتی تبدیلی اور تارکین وطن سے متعلق معاملات پر کسی مخصوص پلیٹ فارم پر اتفاق ہو جائے وہ سال 2011 سے ورلڈ بنک آئی ایم ایف کی سربراہ ہیں فرانس کے سابق صدرنکولس سر کوزی نے نامزد کیا تھا ۔
تازہ ترین