• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کلبھوشن یادیو کو بلا تاخیر پھانسی دے، شیخ سربلند

لندن(ودود چوہدری) سماجی رہنما شیخ مسلم سربلند نے عالمی عدالت انصاف دی ہیگ کے بھارتی جاسوس کے حوالے سے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے پاکستان میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو صبر مل گیا ہے اور بھارتی جاسوس کو اب بلا تاخیر پھانسی دی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا گھناؤنا کردار انتہائی قابلِ مذمت ہے اور ہماری فوجی قیادت نے جرأت کا مظاہرہ کرتےہوئے پاکستان میں معصوم عوام کے قاتل کو گرفتار کیا اور اسے پھانسی کی سزا دی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی یادگار فتح ہے اور جس سے اوورسیز پاکستانی پاک فوج اور اس کی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ شیخ سربلند نے کہا کہ اب بھارتی جاسوس اور معصوم پاکستانی عوام کے قاتل کو پھانسی دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں اور فوجی قیادت اسے فوری پھانسی پر لٹکائے تاکہ شہدا کے لواحقین کو قرار آسکے اور آئندہ بھارت پاکستان میں کسی قسم کی تخریب کاری اور دہشت گردی کی جرأت نہ کر سکے۔
تازہ ترین