• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی اضلاع میں انتخابات خوش آئندہیں، عرب گل

برسلز( نمائندہ جنگ)پختون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل ملاگوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام فاٹاکے پی کے میں ضم کے بعد ہونے والے انتخابات خوش آئندہ ہیں فاٹا کے انضمام نے قبائلی عوام کی تقدیر بدل کررکھ دی ہے انہوں نے کہاہے کہ ایف سی آر جیسے گندے اور گھناؤنےقانون نے قبائلی عوام کو ہر طرح کی سہولیات سے محروم کررکھا تھا اور اسی قانون کی وجہ سے قبائلی عوام ہمیشہ پستے رہے۔انہوں نے کہا کہ قبائل میں صوبائی انتخابات کے انعقاد سے ملک کی تاریخ میں پہلی بار انقلاب برپا ہورہا ہےجس سے نچلی سطح تک اختیارات کی تقسیم کا عمل جاری ہوگا اورصوبائی اسمبلی میں قبائل کا نمائندہ منتخب ہونے سے ترقی کا عمل شروع ہوگا۔انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ترقی وخوشحالی پیدا کرنے کے لیے 70سال سے جاری پرانی دشمنیوں کا خاتمہ ہسپتالوں اور نئی نسل کی آبیاری کے لیے سکولوں اور کالجوں کا جھال بچھاکر ناخواندگی کا خاتمہ کرنا اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اسٹیشنز کا قیام ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انضمام کے خلاف تھے کیونکہ انکی دوکانداری بند ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں انتخابات کے بعد اختیارات کی عوام تک منتقلی سے جہاں دورس نتائج برآمد ہونگے وہاں قبائلی عوام کے منتخب نمائندے ملک دوست قوتوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرکے پرامن فضاء کو یقینی بنائیں گےجس سے منفی پروپیگنڈا کرنے اور دہشت گردانہ سوچ کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے باڈرز کو سیل کرکے باڑ لگانے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قبائلی عوام اپنے خطے میں قیام امن کی خاطرکلیدی کردار ادا کریں گے ۔
تازہ ترین