• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین گلوبل ٹی 20 لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو این اوسی جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کینیڈا میں رواں ماہ شروع ہونے والی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لئے پانچ پاکستانی کر کٹرز کو این او سی جاری کردیا ہے، کھلاڑیوں میں سابق کپتان شعیب ملک، محمد حفیظ، فاسٹ بولر وہاب ریاض، ا سپنر شاداب خان اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز 25 جولائی سے کینیڈا میں ہو گا، ایونٹ کا فائنل 11 اگست کو شیڈول ہے، سابق کپتان شاہد آفریدی بھی لیگ میں حصہ لیں گے، انہیں پی سی بی کے این اوسی کی ضرورت نہیں۔
تازہ ترین