• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہاکی کا تنازع حل،گروپس اکٹھے کام کیلئے راضی،آصف باجوہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈیڑھ سال سے جاری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا تنازع حل کرکےدونوں گروپ کے عہدے داروں کو کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر اکٹھے کام کرنے پر رضامند کرلیا۔ جمعرات کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں فیڈریشن کے سکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ کراچی ہاکی کے مسئلے کو حل کر نے میں دونوں گروپ کے نمائندوں اور خاص کر سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کردار اہم ہے ۔ ماضی میں قومی ہاکی ٹیم میں کراچی کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر شور ہوتا تھا، اب آفیشلز کے لئے شور مچایا جاتا ہے ، اس وقت ملک میں 100قومی سطح کے جونیئر اور سنیئر کھلاڑیوں میں ایک بھی کراچی کا نہیں ہے جوفیڈریشن کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے بعد طےکیا گیا ہے کہ ڈاکٹر جنید علی شاہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر، حیدر حسین سکریٹری ہوں گے، دوسرے گروپ سے سابق ہاکی اولمپئن شاہد علی خان اور کامران اشرف نائب صدور جبکہ ابوذر امرائو خزانچی ہوں گے، جبکہ سعید غنی کو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ہاکی چیمپئن شپ سے قبل قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کا اعلان کردیا جائے گا قومی ایونٹ23 جولائی سے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔ سابق کپتان حنیف خان کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹرمقر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین