• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس، عقیل خان اور سارہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹاپ سیڈ عقیل خان نے جمعرات کو دوسری چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں مردوں کے انفرادی مقابلے میں فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ڈی ایچ اے کے کریک کلب پر کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں عقیل خان نے اپنے حریف احمد چوہدری کو 0-6 اور 1-6 سے ہرایا۔ عابد علی اکبر نے محمد عابد کو مات دی، عقیل خان اورمحمد عابد کی جوڑی نے یوسف خان اور ان کے پارٹنر برکت اللہ کو ہرا کر مینز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ انڈر18 سنگلز کے کوارٹر فائنل میں محمد علی نے اسامہ خان کو اشیش کمار نے امین شفیع کو حامد اسرار نے مہاتیر محمد کو ہرا یا، خواتین کے انفرادی مقابلے میں ٹاپ سیڈ سارہ منصوراپنی حریف ورشا داس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، دیگر کوارٹر فائنلز میں سیکنڈ سیڈڈ مہک کھوکھر نے وریشا خان ، حانیہ نوید نے تحرین یوسف جبکہ سیدہ ایرج بتول زیدی نے نتالیہ زمان کو شکست دی۔
تازہ ترین