• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیمز نیشام کے کوچ ورلڈکپ سپر اوور دیکھتے ہوئے چل بسے

ویلنگٹن (جنگ نیوز) بین الاقوامی کرکٹ میں کئی ایسے موقع آتے ہیں جب مقابلے شائقین کی سانس روک دینے والے سنسنی خیزی تک پہنچ جاتے ہیں، ایسے ہی ورلڈ کپ 2019کا فائنل مقابلہ بھی رہا جس کے سپراوور کے دوران نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کے سابق کوچ حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے۔ نیشام کے ہائی اسکول کوچ ڈیوڈ جیمز گارڈن بھی کرکٹ کے کروڑوں مداحوں کی طرح ورلڈ کپ فائنل کے دوران زبردست سپر اوور دیکھ رہے تھے۔ سپر اوور میں نیشم نے اپنی ٹیم کےلئے سب سے زیادہ رنز بنائے لیکن آخر کار قسمت نے انگلینڈ کا ساتھ دیا۔ نیشام اور دیگر کھلاڑیوں نے ڈیوڈ جیمز کے انتقال پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تازہ ترین