• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 6 ریپڈبس ٹرانزٹ منصوبے بنائے جائیں گے،ملیر ایکسپریس وے پر جلد کام شروع ہوگا، چیف سیکرٹری

کراچی( اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں چھ ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے بنائے جائیں گے، ملیر ایکسپریس وے پر جلد کام کا آغاز ہوجائے گا، صنعت و کاروبار کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، پانی کی فراہمی اور نکاسی کے مسائل حل کرنے کے لیے واٹر بورڈ کے انفرااسٹرکچر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جائیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کورنگی ایسوسی ایش آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر کاٹی کے صدر دانش خان، سینیئر نائب صدر فراز الرحمن، نائب صدر ماہین سلمان، چیئرمین و سی ای و کائٹ زبیر چھایا، سینیٹر عبدالحسیب خان نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر صدر کاٹی دانش خان کا کہنا تھا کہ وزیر نے اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کورنگی صنعتی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز کے اجرا پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی اور معاشی استحکام کے لیے صنعتوں کے فروغ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ’’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘‘ کیلئے صوبائی و وفاقی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین