• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے،سمندر میں ایک نوجوان ڈوب گیا،2کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ہاکس بے ساحل سمندر میں پکنک منانے کے دوران ایک نوجوان ڈوب گیا جبکہ دو نوجوانوں کو غوطہ خوروں نے بروقت ریسیکو کرتے ہوئے ڈوبنے سے بچا لیا،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے سینڈزپٹ ساحل پر سمندر میں نہاتے ہوئے22سالہ محمد وقاص ڈوب گیا اس اطلاع پر پولیس اور ایدھی کی بحریہ ٹیم موقع پر پہنچ گئی،غوطہ خور رات دس بجے لاش تلاش کرتے رہے تاہم جمعرات کی شب تک لاش نہیں نکالی جاسکی ، پولیس کے مطابق ایدھی کے غوطہ خوروں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے، پولیس کے مطابق متوفی محمد وقا ص اہلخانہ و دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے آیا تھااور لیاقت آباد کا رہائشی تھا ۔دوسری جانب ہاکس بے کاکا بیچ کے قریب کھلے سمندر میں نہاتے ہوئے 2افراد ڈوب گئے ، ساتھ آئے افراد کے شور شراب مچانے پر موقع پر موجود ایدھی اور بحریہ کے غوطہ خوروں نے انہیں بچا لیا ، ریسکیو عملے کے مطابق ڈوبنے والوں میں 22سالہ حسین اکرم اور 21سالہ عمیر شامل ہیں ، جو کہ اپنے فیملی کے ساتھ ہاکس بے پر تفریح کے لئے آئے تھے۔
تازہ ترین