• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم شہدا کی امانت،تمام کارکن برابر ہیں،فیصل سبزواری

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت کراچی کے تمام ٹاؤن میں تنظیم نو کے سلسلے میں شاہ فیصل ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری،رکن رابطہ کمیٹی و انچارج سی او سی فرقان اطیب ودیگر سی او سی کے اراکین اور ایم کیو ایم کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ تنظیم میں ذمہ داری تنظیمی کام کو بہتر انداز میں سر انجام دینے کیلئے دی جاتی ہے ذمہ داری کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتی ہر ساتھی اپنے حصہ کا کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں تمام کارکنان برابر ہیں کوئی کسی سے اعلیٰ اور ادنیٰ نہیں۔فیصل سبزواری نے کہا جس طرح ایم کیو ایم کے کارکنان تنظیم کے مشکل وقت میں جڑے رہے ان تمام کارکنان کو ایم کیو ایم پاکستان خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم شہدا کی امانت ہے اور انہی شہدا کی بدولت آج میں اور آپ یہاں موجود ہیں ۔
تازہ ترین