• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 3نئےماڈل پولیس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنےکے لئے شہر کے چھوٹے تھانوں کو بڑے تھانوں میں تبدیل کیا جائے گا، کراچی میں تین ماڈل پو لیس اسٹیشن قائم ہو نگےشہری تمام تھانوں میں بلا رکاوٹ اپنی ایف آئی آر درج کرا سکیں گے ۔یہ بات انھوں نےجمعرات کو کلفٹن لائسنس برانچ,سلیم واحدی آڈیٹوریم میں میڈیا سے تعارفی اجلاس کے دوران کہی انھوں نے کہا کہ زیادہ تھانے ہونے کی وجہ سے پولیس کی نفری کم ہوجاتی ہے جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کی شکایات کا بروقت ازالہ دشوار ہو جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اب ایسے افسران ایس ایچ اوز کے اہل ہونگے جو عوام دوست ہوں اور عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ قائم کر سکیں ۔ انھوں نے کہا کہ شعبہ تفتیش کو بھی منظم کر کے مراعات دی جائیں گی ، تاکہ عوام سے کسی قسم کا تقاضا نہ کیا جائے ، ایف آئی آر کے اندراج سے اگرگراف بڑھتا ہے تو بڑھے لیکن ایف آئی آر ضروردرج ہوگی۔
تازہ ترین