• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ اپوزیشن کے تحت یوم سیاہ،جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ اپوزیشن ،یوم سیاہ کے سلسلہ میں 25جولائی کوکراچی میں سیاسی طاقت کے مظاہرے کے لیے مزارقائد کے سامنے جلسہ کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی،مزارقائد کے برابر پیپلزسیکریٹریٹ کے سامنے اسٹیج کی جگہ کا تعین کرلیا گیا،جلسہ میں شرکت کے لیے مختلف اپوزیشن. جماعتوں کے قائدین ریلیوں اور جلوسوں کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچ کر خطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سعید غنی، وقار مہدی کا کہنا ہے کہ 25جولائی کا جلسہ سیلیکٹڈ حکو مت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا سندھ کے عوام سیلیکٹڈ وزیراعظم اور حکومت کو مسترد کردیں گے ۔ قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس پیپلزسیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں جلسہ کی کامیابی کے لیے کراچی کے چھ اضلاع سے ریلیاں اورجلوس نکالنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزارقائد جلسہ میں شرکت کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی ریلیاں اورجلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔اجلاس میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔
تازہ ترین