• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید،دیگر واقعات میں 2افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار جاں بحق اور 2افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود 24 کی مارکیٹ میں واقع موبائل کی دکان میں 3ملزمان گھس کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران سعید آباد تھانے کے سپاہی 35 سالہ زاہد عظیم ولد محمد عظیم نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سر پر گولی لگنے سے شہید ہو گیا،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پویس کےمطابق مقتو ل اہلکار سادہ لباس میں ملبوس اور کورٹ محرر سپاہی تھا ،مقتول نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان دیکر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ،عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کے خاکے بنوائیں جائیں گے ،جبکہ جائے وقوعہ کے اطراف سے سی سی فوٹیج بھی حاصل کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائیگا ، دریں اثنا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے کہ موٹرسائیکل سوار3 ملزموں نے دکان میں لوٹ مار کی مسلح ملزم فرار ہوئے تو قریب موجود اہلکار نے ملزموں کے پیچھے بھاگا ،تو فرار ہوتے ملزمان نے اہلکار پرفائرنگ کر دی جس سےاہلکار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری عباسی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا،شہید اہلکار زاہد عظیم سعید آباد تھانے میں تعینات تھاجس کے پاس ذاتی اسلحہ موجود تھا، شہید پولیس اہلکار نے کوشش کی کہ فرار ہو نے والے ملزمان کو پکڑئے لیکن ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی ، گولی اس کے سر پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ۔جبکہ نیو ٹاون تھانے کی حدود سوک سینٹر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس پی سی اے )کی عمارت کے بابر ملزم بابر سراج علی نامی ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے ہی کنزن 55سالہ سید اشرف علی شاہ کو پیٹ میں گولی مار کر زخمی کردیا۔
تازہ ترین