• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد برطانوی شاہد عظیم سرے کائونٹی کیلئے ہائی شیرف مقرر

لندن( جنگ نیوز) پاکستان نژاد برٹش انٹرپرینوئر شاہد عظیم کو 2020 کیلئے سرے کا ہائی شیرف مقرر کر دیا گیا۔ وہ ہر میجسٹی کوئین ایلزبتھ کے ڈائریکٹ سرونٹ ہوں گے۔ وہ کائونٹی سرے کیلئے اس عہدے پر اعزازی کام کریں گے۔ لندن سے 20 میل دور 1.4 ملین کی آبادی والی کائونٹی سرے برطانیہ کی متمل کائونٹیزمیں سے ایک ہے اور وہاں زیادہ تر وائٹ امیرکلاس رہتی ہے۔ شاہد عظم نے سکول کوئی بھی کیوریکولم پاس کیے بغیر سکول چھوڑ دیا تھا اور وہ ایک فٹبال کلب چلاتے ہیں۔

تازہ ترین