• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے نام سے مفاہمت کی خبریں غلط ہیں، رحمٰن ملک

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ میرے نام سے مفاہمت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔ ایک بیان میں سینیٹر رحمٰن ملک نے کہاکہ میری لیڈر شپ جو بھی فیصلہ کریگی میں اس کا پابند ہو، خبر راجہ ظفرالحق کی تھی میرا نام لگاکر چھاپی گئی۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ شاید خبر میرے نام سے اس لیے لگائی کہ میرے نام کی خبر زیادہ بکتی ہے۔
تازہ ترین