• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی، این اے میں 205 ضمنی انتخاب 23جولائی کو ہوگا

گھوٹکی(صباح نیوز)گھوٹکی کے حلقہ این اے 205میں ضمنی انتخاب 23جولائی کو ہوگا ۔این اے 205ٹو تحصیل خانپور مہر اور تحصیل گھوٹکی پر مشتمل ہے ۔ ضمنی انتخاب کیلئے 3 لاکھ 39ہزار 699ووٹرز کیلئے 285پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔پیپلزپارٹی کے سابق وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور آزاد امیدوار احمد علی مہر کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ دیگر 8امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔
تازہ ترین