• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے قانون کی بالادستی یقینی بنائیں، حکومت مداخلت نہیں کرے گی، وزیراعظم

لاہور(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ادارے قانون کی بالادستی یقینی بنائیں‘ حکومت اداروں کے کام میں مداخلت نہیں کرے گی‘ قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘وزیر اعظم نے وزیراعلی پنجاب کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے‘مہنگائی پر قابو پانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ‘وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ1960ءکی دہائی کا پاکستان ایشیا ءمیں بھرپور ترقی کر رہا تھا جس کی وجہ صنعتی ترقی تھی مگربدقسمتی سے ہم ایک منفی مائنڈ سیٹ کا شکار ہو گئے اور خطے کے دوسرے ممالک ہم سے آگے نکل گئے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز دورہ لاہور کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقاتوں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے جمعرات کولاہور میں انتہائی مصروف دن گزارا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے الگ الگ ملاقات کی اور اہم صوبائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین