• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کا ریکوزیشن اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ریکوزیشن اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ دیا ہے اور اپنے خط میں کہا ہے کہ ریکوزیشن اجلاس تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنےکیلئے نہیں بلایا جا سکتا، باقاعدہ اجلاس کا انتظار کیا جائے۔ ادھر اپوزیشن کا کہنا ہےکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا خط رولز کی خلاف ورزی ہے، تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مطابق ریکوزیشن اجلاس تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کے لئے نہیں بلایا جا سکتا۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ کی فروری 2016ء کی رولنگ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس تحریک کے تحت کسی مسئلے پر بحث کے لیے بلایا جا سکتا ہے، تاہم ریکوزیشن اجلاس کسی قرارداد کے لیے نہیں بلایا جا سکتا، اپوزیشن کی قرارداد پیش کرنے کی تحریک کا نوٹس تقسیم کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین