• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم جوڈیشل کونسل، جسٹس فائز عیسیٰ اور کے کے آغا کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس فائز عیسیٰ اور کے کے آغا کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے، جوڈیشل کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق شوکاز نوٹس پر 14دن کے اندر جواب دینا لازمی ہے، تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسی کو دو شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے۔پہلا نوٹس حکومتی ریفرنس پر بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ہے جبکہ دوسرا نوٹس صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط پر جاری کیا گیا۔صدرکوخطوط لکھنے سے متعلق ایک وکیل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجا تھا۔جیو ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کو بھی بیرون ملک جائیدادوں کے حکومتی ریفرنس پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین