• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی بریز عمارت مسمار کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نےایم اے جناح روڑ پر واقع سی بریزعمارت گرانے کے خلاف نظر ثانی سے متعلق درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتےہوئے انتظامیہ کو تاحکم ثانی عمارت گرانے سے روک دیاہےاورڈائریکٹر ملٹری لینڈ، کنٹونمنٹ بورڈ کراچی، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری،ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر کو بھی نوٹس جاری کردئیے ہیں۔بینچ کے سربراہ جسٹس گلزاراحمد نے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔
تازہ ترین