• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، منشیات کی دنیا کے گاڈ فادرکو 30سال سزا، 12 ارب ڈالر جرمانہ

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکہ کی ایک عدالت نے منشیات کی دنیا کے گاڈ فادر اور میکسیکو کے اسمگلر ال چاپو کو منشیات اسمگلنگ کے معاملہ میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بروکلین کی فیڈرل عدالت نے مشہور زما نہ مجرم ’ایل چاپو گزمین‘ کو عمر قید کے ساتھ مزید تیس سال قید اور 12 ارب 60 کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔’ایل چاپو‘ کو فروری میں منشیات اسمگلنگ معاملہ میں امریکی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔منشیات کی دنیا کے نام نہاد بے تاج بادشاہ ’ایل چاپو‘ پر کوکین اور ہیروئین کی فروخت، غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔گوزمین کو غیر قانونی آتشیں اسلحہ کے استعمال پر اضافی 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ان کی عمر قید کی سزا کی مدت سب سے کم ہے جبکہ عدالت نے انھیں 12.6 ارب امریکی ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔رواں برس فروری میں امریکہ کی وفاقی عدالت نے 62 سالہ گوزمین کو منشیات کی سمگلنگ کے مقدمے میں ان پر عائد کردہ تمام دس الزامات میں قصور وار قرار دیا تھا۔منشیات کی دنیا کے نام نہاد بے تاج بادشاہ ’ایل چاپو‘ پر کوکین اور ہیروئین کی فروخت، غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ایل چاپو کے نام سے مشہور، گوزمین شمالی میکسیکو میں منشیات فروشی کے سب سے بڑے اور طاقتور گروہ سینالوا کارٹیل کے سابق سربراہ ہیں۔ یہ گروہ امریکہ میں منشیات کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ تھا۔سنہ 2009 میں امریکی جریدے فوربز نے گوزمین کو دنیا کا 701واں امیر ترین آدمی قراد دیتے ہوئے تخمینہ لگایا تھا کہ ان کے پاس ایک ارب امریکی ڈالر ہیں۔
تازہ ترین