• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق افغان صدر کا امن مذاکرات میں ایران کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ

کابل (جنگ نیوز )افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں قیامِ امن کیلئے جاری کوششوں میں ایران کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ کسی بھی تصادم کی صورت میں امریکہ کو ایران کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال نہیں کرنی چاہیے۔جمعرات کو کابل میں افغانستان کی سیکورٹی صورتِ حال سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام بیرونی سمجھوتوں کے بجائے اپنی سرزمین پر امن چاہتے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے نزدیک امن کا مطلب جنگ کا خاتمہ، خود مختاری اور ایک باوقار زندگی کا آغاز ہے۔
تازہ ترین