پشاور(نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے غیر قانونی ترسیلات زر اور کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ کے الزام میں مبینہ ملوث ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے شوہر اور بیوی کی عبوری ضمانت کی درخواست میں ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت بائیس جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔