• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ادارہ کی کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان ،سیکورٹی آلات کی اسکریننگ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امریکا کی ٹرانسپورٹ سکیورٹی اتھارٹی نے اسلام آباد کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور دیگر سکیورٹی آلات کی جانچ کی، جانچ کا مقصد پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازوں کے لئےسکیورٹی امور کا جائزہ لینا تھا۔امریکی ٹی ایس اے کا وفد کراچی ایئرپورٹ پر پہنچا تو انہوں نے وہاں اپنی اسکریننگ بھی کروائی،اے ایس ایف اہلکاروں نے امریکی وفد کو مسافروں کی اسکریننگ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔اس موقع پر امریکی سکیورٹی اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا جائزہ بھی لیا،امریکی وفد نے ایف آئی اے امیگریشن کے کاونٹر کا بھی دورہ کیا۔وفد کی آمد پرایف آئی اے نے مسافروں کی امیگریشن کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔ ساتھ ہی ساتھ اے ایس ایف نے ایئرپورٹ پر امریکی وفد کو مسافروں کی اسکریننگ ، سامان اور دیگر آلات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔امریکی وفد کو اے ایس ایف نے فل باڈی اسکینر مشین کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ کراچی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو فل باڈی اسکریننگ بھی کی جاتی ہے۔امریکی وفد نے ایئرپورٹ پرسکیورٹی سے متعلق اطمینان کا بھی اظہار کیا۔
تازہ ترین