• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جہلم (صباح نیوز)جہلم میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا۔ جہلم کے گائوں اتھرمیں چار سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عدن فاطمہ میں پولیو وائرس کا انکشاف اس وقت ہوا جب بچی کے والدین نے لاہور سے اس کے ٹیسٹ کروائے۔ پولیو سے عدن فاطمہ کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی کورس مکمل ہونےکے اوجود وائرس نےمحکمہ صحت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان اٹھا دیئے۔محکمہ صحت جہلم کے سی ای او ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ بچی کے والدین کا تعلق جہلم سے ہے مگر اب وہ روزگار کے سلسلے میں سرگودھا کےعلاقے بھیرامیں رہائش پذیرہیں۔
تازہ ترین