• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقرر وتبادلے معمول کا حصہ ، افسران ٹیکس وصولی پر توجہ مرکوز رکھیں ،FBR

اسلام آباد (تنویر ہاشمی،مہتاب حیدر) ایف بی آر نے ایک آفس آرڈر میں کہا ہےکہ تقرر وتبادلے کا معمول کا حصہ ہیں تمام افسران اور سٹاف ٹیکس کی وصولی پر توجہ مرکوز رکھے ، چیئرمین ایف بی آر کے معاون خصوصی زبیر بلال کی جانب سے جاری آفس آرڈر میں کہاگیا ہےکہ ہر مالی سال میں ایف بی آر میں بڑے پیمانےپر تقررو تبادلے معمول کے مطابق ہوتے ہیں اور خاص طور پر ہر مالی سال کے آغاز پر اعلی سطح کے تقرروتبادلے کیے جاتے ہیں جن کا مقصد ادارے میں ا صلاحات اور ریونیو کے ہدف کا حصول ہے اس لیے تمام اعلی ٰ افسران اوران کاسٹاف ٹیکسوں کی وصولی ، ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی ، ٹیکس بیس میں اضافے اور اپنے دائر ہ کار علاقوںمیں کاروباری سرگرمیوں اور معاشی سرگرمیوں کی نشاندہی پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں ، ایف بی آر میں تمام ملازمین ایک ٹیم کے طور پر کام جاری رکھیں اور اپنی صلاحیتوں اور کارکردگی کو متاثر نہ ہونے دیں، علاوہ ازیں ایف بی آر نے حالیہ دنوں میں کسٹم میں ہونیوالے 1650افسران اور عملے کے تبادلوں پر کہا کہ ان تقرر تبادلوں کا مقصد کسٹم انفورسمنٹ ونگ کو مزید فعال کرنا ہے ، اس سے طورخم راہداری 24گھنٹے کےلیے فعال ہو جائے گی ،اور خودکار نظام کی بدولت انسانی عمل دخل کم ہو جائے گا ۔
تازہ ترین