• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبر ایف بی آر فہیم خان ڈائریکٹر جنرل ود ہولڈنگ ٹیکس مقرر

اسلام آباد( حنیف خالد) ایف بی آر نے بدھ کی شام نوٹیفیکیشن نمبر1797/ آئی آر جاری کیا ہے جس کے ذریعے اسلام آباد ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں چیف کے عہدے پر تعینات بنیادی سکیل نمبر20 کے عہدیدار عاصم افتخار کو کراچی ٹرانسفر کیاگیا ہے جہاں انہوں نے ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ایف بی آر کے ممبر اکائونٹنگ بنیادی سکیل نمبر21 کے آفیسر آف ان لینڈ ریونیو سروس فہیم الحق خان کو ود ہولڈنگ ٹیکس ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج فوری طور پر دے دیا گیا ہے۔
تازہ ترین