• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال غوری کی کتاب ’’لاپتا کالم‘‘شائع ہو گئی

 لاہور(پ ر) صحافی ، کالم نگاربلال غوری کی کتاب ’’لاپتا کالم‘‘شائع ہو گئی ۔اے پی این ایس ایوارڈ یافتہ کالم نگار کی یہ کتاب ان کالموں کا مجموعہ ہے جو سنسرشپ کے باعث شائع نہیں ہوسکے ۔288صفحات پر مشتمل کتاب میں بلال غوری کے 61غیر مطبوعہ کالم شامل ہیں۔ قارئین کی آسانی کیلئے مصنف نے ہر کالم کے فٹ نوٹ میں وہ حالات و واقعات بھی بیان کئے ہیں جن کے باعث کالم ناقابل اشاعت قرار پائے۔ کتاب کے انتساب میں لکھا گیا ہے ’’ان پاکستانیوں کے نام جو سچ ڈھونڈنے نکلے اور لاپتا ہو گئے۔‘‘
تازہ ترین