• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سے 8 گاڑیاں 3 موٹر سائیکل چوری تین چھین لی گئیں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 6گاڑیوں ،3موٹرسا ئیکلو ں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی چار گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل اڑا لیا گیا۔تھانہ سول لائن کو وجاہت حسین نے بتایاکہ جوڈیشل کمپلیکس انڈر پاس کے نزدیک سے گزر رہا تھا کہ دو لڑکے مجھ سے موٹر سائیکل 125اور میرا بٹوا جس میں اے ٹی ایم کارڈ ،شناختی کارڈ اورچارہزارروپے تھے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ٹیکسلاکوسید بیدار شاہ نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھر کے تالے توڑکرسیف الماری میں سے50ہزارروپے اور 5تولے سونا چوری کرکے لے گئے۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن تھری میں تین مسلح ڈاکو حفیظ الرحمن کے اہل خانہ کو یرغما ل بناکر چالیس ہزار روپے مالیت کے دو موبائل چھین کرلےگئے۔ اسی تھانے کے اسی علاقے میں تین ڈاکوئوں نے شمس اقبال کے گھر میں داخل ہوکر پستول نائن ایم ایم سمیت پچاس لاکھ روپےکی نقدی ،طلائی زیورات ہیرے کی انگوٹھیاں، لیپ ٹاپ اور کیمراچھین لیا اورمزاحمت پر اس کی بھانجی کو پستول کا بٹ مارکر زخمی کردیا۔تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون ٹو میں چار مسلح افراد محمد علی کے گھر میں داخل ہوکر نسان کار وی بی198 اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔تھانہ آبپارہ کے علاقے آبپارہ مارکیٹ میں نامعلوم شخص ارشد حسین کا موبائل چھین کر اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔تھانہ سہالہ کے علاقے جی ٹی روڈ پر دو مسلح افراد ارسلان صدیقی سے اسلحہ کی نوک پر ون ٹو فا ئیو موٹرسائیکل ،دس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس ون تھری میں نامعلوم چور عبدالحمید کے گھر سےآٹھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ کورال کے علاقے ہمدانی ٹائون میں محمد یوسف کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری ہو گیا۔تھانہ گولڑہ کے علاقے ای الیون فور میں ارسلان سمیت چار افراد نے حامد شاہ کو مارا پیٹا اور ڈبل کیبن گاڑی چھین کر لے گئے۔آبپارہ پولیس نے حسنین کی رپورٹ پر قیصر محمود کےخلاف پانچ کروڑ نوے لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین