• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی40جیلوںمیںقیدیوںکی تعداد50ہزارتک پہنچ گئی

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پنجاب کی جیلو ں میں اسیروں کی تعداد50ہزارتک پہنچ گئی۔ ذرا ئع کے مطابق پنجاب کی 40جیلوں میں پچاس ہزار کے قریب اسیربندہیں ان میں مرداسیروں کی تعداد47ہزار9سو سے زیادہ ہے جب کہ خواتین اسیروں کی تعداد881 اورنوعمرقیدیوں کی تعداد 567بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے کہناہے پنجاب کی جیلوں میں سب سے زیادہ اسیرقتل کے مقدمات میں بندہیں اوران کی تعداد17ہزار 9سو 74ہے ان میں 339خواتین شامل ہیں ۔دوسرے نمبرپرمنشیات برآمدگی کے اسیر ہیں جن کی تعداد8ہزار 7سو95ہے ان میں 360خواتین شامل ہیں ۔اس کے علاوہ قتل باالسبب کے 77،اقدام قتل کے 1526، اغواکے 981،ریپ کےایک ہزار45،زیاد تی کے 284،بدفعلی کے 817،ڈکیتی اورراہبری کے 4ہزار سات ،چوری کے 2ہزارچارسودس ،چیک ڈس آنرکے ایک ہزار63،امیگریشن کے کیسزکے 360،پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت بند222،ملٹری کے بھگوڑے 17،فارنرایکٹ کے تحت گرفتار165غیرملکی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ،کسٹم قوانین کے تحت 71 اسیرشامل ہیں ۔
تازہ ترین