• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستا بازار دھمیال کیمپ آتشزدگی متاثرین میں امدادی رقوم تقسیم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سنیٹر احمد خان اور سنیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں ریلیف دینا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ کسی بھی قدرتی آفت میں ہونیوالا نقصان پورا تو نہیں ہو سکتا لیکن مصیبت کی گھڑی میں جتنی بھی امداد ہو سکے وہ اہمیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں سستا بازار دھمیال کیمپ آتشزدگی کے 27متاثرین کو تقریباً 3لاکھ ستر ہزار روپے فی کس کے حساب سے 10ملین کی امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے واثق قیوم عباسی نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے غریبوں کا خیال رکھا اور آتشزدگی متاثرین کی فوری امداد کا اعلان کیا۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے متاثرین کیلئے جو بھی امداد ہو سکی کی جائیگی۔
تازہ ترین