• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقدی اور طلائی زیورات چھیننے والا چاررکنی گروہ گرفتار

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) نو بیاہتا جوڑوں سے نقدی اور طلائی زیورات چھیننے والے چاررکنی بین الصوبائی عرفانی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیاگیا۔ایس پی صدررائے مظہراقبال نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں خواتین سے طلائی زیورات چھیننے ،”کٹر“ سے طلائی کڑے کاٹنے اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا تھا جس پر پولیس نے منظم منصوبہ بندی سے عرفانی گینگ کے سرغنہ عرفان عرف عرفانی اس کے ساتھیوں فرحان ،فیضان اور فرحان نصیر کو گرفتار کر لیا ،ملزمان سے موٹر سائیکل ،اسلحہ کے علاوہ وہ ”کٹر“ بھی بر آمد کر لیا جو خواتین کے ہاتھوں میں پہنے ہوئے طلائی کڑے کاٹنے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ملزمان کے بارے بتایاجاتاہے کہ وہ پڑھے لکھے ہیں۔پولیس نے جب انہیں گرفتار کیا تو ملزمان نے انگلش زبان میں روانی سے گفتگو کی۔ ملزموں کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔
تازہ ترین