• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے 10لڑکیوں سمیت 11افراد اغواء

راولپنڈی، اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے دس لڑکیوں 11سالہ طالبعلم کو اغوا کر لیا گیا۔تھانہ گنج منڈی کو محمد نعیم نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ سائل کے والد عبدالہادی خان کو غلام قادر نے اغواء کیا ہے ۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد افتحار نے بتایاکہ میری بیٹی (الف ) کو مدرسہ اقراء انوار القرآن کے قاری اس کی بیوی اور سہیلی دعا نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا۔تھانہ صدرواہ کو ضیاءالد ین نے بتایاکہ اس کی13سالہ سالی (ن)بی بی جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلی جو تا حال واپس نہیں آئی ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دینی مدرسے کے گیارہ سالہ طالب علم اورآٹھ دوشیزائوں کو اغوا کرلیا گیا۔ واقعات تھانہ کھنہ ، گولڑہ، کورال ، لوہی بھیر ، بنی گالہ ، انڈسٹریل ایریا ، سبزی منڈی اورتھانہ کورال کے علاقوں میں پیش آئے۔
تازہ ترین