• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر شہری کو ملکی آئین کے اندر رہتے ہوئے مکمل مذہبی آزادی ہے، نیئر بخاری

اسلام آباد(وقائع نگار) پیپلز پارٹی قائد اعظم کے جمہوری فلاحی پاکستان پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے، ہر شہری کو ملکی آئین کے اندر رہتے ہوئے مکمل مذہبی آزادی ہے، پیپلز پارٹی کو73کے آئین کے تحت ہر شہری کے برابر اور مساوی حقوق فراہمی کی ضمانت پرفخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیئر بخاری نے جمعرات کو پارٹی کے مرکزی دفتر میں ہندو میرج اور کرسچن میرج بلز کے معاملہ پر منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی سندھ انتھنی نوید نے کہاکہ کرسچن میرج اور طلاق بل کی ترمیم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد و یگانگت کی خاطر پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اور کرتی رہے گی،انہوں نے اقلیتی رہنماؤں کے وفد کو یقین دلایا کہ پارٹی کی پارلیمانی لیڈرسینیٹر شیری رحمن سینٹ میں ہندو اورکرسچین میرج ترمیمی بل کو بطور پرائیویٹ ممبر پیش کریں گی۔
تازہ ترین