• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل کا قیدی دم توڑ گیا،20سالہ لڑکی چل بسی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک لڑکی سمیت 2افراددم توڑگئے ۔سینٹرل جیل اڈیالہ کاقیدی دم توڑگیا۔جیل ذرائع کے مطابق مردان کارہائشی بلرام خان ولدشیرخان گذشتہ روزچل بسا،جیل انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعداس کی میت ورثاکے حوالے کردی۔ادھرتھانہ صادق آبادکے علاقہ میں 20سالہ لڑکی دم توڑگئی ۔ایس ایچ اوتھانہ صادق آبادانسپکٹرشجاعت علی بابرنے بتایاکہ شکریال کی رہائشی لڑکی کوہسپتال لایاگیاجس کے گھروالوں نے پولیس کوبتایاکہ ان کی بیٹی بیمارتھی اوراس نے غلطی سے زائدالمیعادمیڈیسن استعمال کرلی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے پراس کی موت کی وجہ کاتعین ہوسکے گا۔
تازہ ترین