• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھےنمبرلینے والے طلباءوطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم نہ ہوسکے

لاہور(خبر نگار) میٹر ک کے امتحانات میں اعلی نمبر لینے والے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم نہ ہوسکے ۔ سابق حکومت کے دور میں شروع کی گئی لیپ ٹاپ سکیم کے 7 ہزار سے زائد لیپ ٹاپ مختلف بورڈز میں 3 سالوں سے پڑے ہیں۔ لیپ ٹاپ گوداموں میں پڑے پڑے خراب ہونے لگے ہیں ۔لاہور بہاولپور اور دیگر بورڈز کے گوداموں میں لیپ ٹاپ پڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی اجازت لینے کے لیے دو بار سی ایم سیکرٹریٹ سے اجازت مانگی پرجواب موصول نہیںہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کو سمری بھجوائی ہے ۔اس حوالےسے وزیر برائے اعلی تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ جیسے ہی منظوری ملے گی تقسیم کردیے جائیں گے ۔
تازہ ترین