• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہات میں رورل ہائوسنگ پائلٹ پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے ہدایت کی ہے کہ دیہات میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے رورل ہاؤسنگ پائلٹ پراجیکٹ جلدازجلد شروع کیاجائے،وہ پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نسیم صادق، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی لیاقت چٹھہ، چیئرمین ٹاسک فورس یعقوب اظہار، جنرل سیکرٹری عاطف ایوب اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ میاں محمود الرشید نے کہاکہ رورل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت ہر ضلع کے منتخب گاؤں میں بے گھر افراد کو 50مکان انتہائی آسان اقساط پر فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں نئے شہرآباد کرنے کے حوالے سے نیو سٹیز کمیٹی اپنی رپورٹ جلدازجلد پیش کرے ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نسیم صادق نےاس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
تازہ ترین