• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انرجی اور فشریز سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 7 ارب سے زائد کی منظوری

لاہور(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں انرجی اور فشریز سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 7 ارب 66 کروڑ 67 لاکھ 96 ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ نگران سیکرٹری پی اینڈ ڈی بابر امان بابر سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
تازہ ترین