• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کوہٹانے کی تحریک ناکام بنادینگے،نصیب اللہ بازئی

کوئٹہ (آن لائن)بی اے پی کے سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کے خلاف تحریک ناکام بنا دیں گے اپوزیشن کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے اپوزیشن جماعتوں کو ملک کی بجائے اقتدار سے محبت ہے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پہلی بار بلوچستان سےچیئرمین سینٹ منتخب ہوا ہے اپوزیشن نہیں چاہتی کہ مرکز میں بلوچستان کوکوئی عہدہ ملے وفاقی حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں کسی بھی صورت اپوزیشن سے ڈیل نہیں کریں گے کیونکہ ڈیل کرنے کا دور گزر چکاہےاپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس مکمل طورپر ناکام رہی کانفرنس کامقصد دوربارہ اقتدار حاصل کرنے کے سوااورکچھ نہ تھا اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے متحد ہوئی ہیں۔
تازہ ترین