• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا کی عزت کتاب و علم سے وابستگی میں ہے:جسٹس شہباز علی رضوی

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بنچ کے سینئر جج جسٹس سید شہباز علی رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں ملتان بار اور ملتان کے وکلاء ایک مثالی حیثیت رکھتے ہیں جو قابل ستائش ہے بار اور وکلا کی عزت کتاب و علم سے وابستگی میں ہے، نوجوان وکلاء جو ہمارا سرمایہ ہیں ان کی تربیت اور معاشی حل ہم سب کی ذمہ داری ہے بہتر اور صاف ستھرا ماحول ہی انسان کو کامیاب انسان بناتا ہے، ہائیکورٹ بار ملتان کی تزئن و آرائش جلد شروع کرادی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود اس بار کے ممبر رہے ہیں نوجوانوں اور بار کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ، ہائیکورٹ بار کے صدر ملک حیدر عثمان نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و عزت اور قانون کی علمداری اور آزاد عدلیہ پر کسی سمجھوتہ پر یقین نہیں رکھتے ،تقریب میں جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس عابد مسعود،ممبر پنجاب بار کونسل ندیم تارڈ،جنرل سیکرٹری میاں ارشد وقاص چھجڑا،نائب صدرساجد ایزدی،مسرور حیدر، یوسف زبیر،کنور یونس،زوار قریشی،سردار اشفاق بلوچ ،میاں عباس احمد، طاہر محمود چوہدری و دیگر وکلاء نے شرکت کی۔
تازہ ترین