• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:تھانہ عبدالحکیم سے محبوس برآمد،رہا ئی کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے حبس بے جا کی درخواست پر تھانہ عبدالحکیم سے برآمد ہونے والے محبوس کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت کی جانب سے پولیس رویے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ قانونی تقاضوں کو نظر انداز کر کے پولیس اپنے لئے مشکلات پیدا کرتی ہے اور عوام کے غیض و غصب کو بھی ابھارتی ہے اس لئےآئندہ پولیس نے محتاط رویہ اختیار نہیں کیا تو ضلعی افسران کو عدالت میں طلب کیا جائے گا ، محلہ امیر آباد ملتان کے رہائشی مونی ارشد نے موقف اختیار کیا تھا کہ عبدالحکیم کی صفیہ بی بی نے اس کے بھائی نوبہار سے آشنائی پیدا کرلی اور رقم کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر زیادتی کا جھوٹاپرچہ کرادیا اور بھائی 2 ہفتےسےتھانہ عبدالحکیم میں غیر قانونی حراست میں ہے، عدالت میں بیلف نے رپورٹ دی کہ شہری کو 5روز تک بغیر ریکارڈ حوالات میں رکھا گیافاضل عدالت نے 20جولائی تک کی عبوری ضمانت منظور کرکے متعلقہ سیشن کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے، دریں اثنا ہائیکورٹ نے محبوس کے ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد ہونے پر درخواست داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں محمد سلیمان نے درخواست دائر کی کہ خانیوال پولیس نے اس کے بھائیوں محمد سجاد اور حافظ محمد عرفان کو غیر قانونی طور پر ایک ہفتے سے گرفتار کیا ہوا ہے،عدالت کے حکم پر بیلف نے رپورٹ دی کہ ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج تھا جس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین