• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے:پیپلزپارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ، نواب زادہ افتخار احمد خان، عبدالقادر شاہین، ملک نسیم لابر، میاں کامران عبداللہ مڑل، رائو ساجد علی، اے ڈی خان بلوچ، چوہدری یاسین، ریاض رضا،خواجہ عمران، رئیس الدین قریشی، ساجد بلوچ، الطاف وینس، نعیم شہزاد بھٹی، عمران انصاری، خلیل راں، فرحان زیدی ، وحیدالحسن بھٹہ جانباز و دیگر نے کہا ہے کہ 18 جولائی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جس دن ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے جوان سال بیٹے شاہ نواز بھٹو کو بھٹو دشمن قوتوں نے سازش کے تحت زہر دے کر شہیدکروایا تھا، یہ قوتیں چاہتی تھیں کہ اس گھناؤنے کھیل کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت اور ورکرز ڈر کر گھروں میں بیٹھ جائیں گے۔ بینظیر بھٹو اور ورکروں نے اس سانحہ کو صبر و تحمل سے برداشت کیا،آج نام نہاد جمہوری دور میں جمہوریت کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین