آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کارکنوں کی گرفتاری آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے: شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین سمیت پارٹی کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کی فسطائیت اور آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے ایک بیان میں اپنی بھتیجی اور نائب صدر نون لیگ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں کی احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر سے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنا جمہوری حق استعمال کرنے والے پُر امن کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کے خوف میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ آمریت و فسطائیت کے ہر ہتھکنڈے کا جرأت،بہادری اور استقامت سے مقابلہ کریں گے، عوام کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو احتساب عدالت اسلام آباد نے آج ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کے الزام میں طلب کر رکھا تھا۔

قومی خبریں سے مزید