آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کی اہلیہ نبیلہ ثنا ءنے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر کے خلاف منشیات کیس ثابت کرنے کےلیے ان کا ہم شکل تلاش کرکے جعلی ویڈیو بنا لی گئی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ رانا ثناء اللہ خان کے ہم شکل اور ان کی آواز کو مربوط طریقے سے ڈبنگ کرکے ویڈیو تیار کی گئی ہے۔ رانا ثنااللہ خان کی گاڑی کو موٹر وے پر اسی جگہ لے جا کر پورا سین فلمایا گیا ہے۔

نبیلہ ثناءاللہ نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ اے این ایف والے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کےلیے جعلی ویڈیو بنارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جھوٹ جھوٹ ہوتاہے سچ سچ ہوتاہے، رانا ثنااللہ خان کی منشیات کی جعلی ویڈیو پر کوئی اعتبار نہیں کرے گا۔

جھوٹ اب جھوٹ بولنے والوں کے گلے پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ راناثناء اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں، ان کے داماد شہریار اور بیٹی اقرا ءکا بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کردیا گیا ہے جبکہ ان کے مدارس کے اکاونٹس بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جس گاڑی میں رانا ثنا ءاللہ سفر کررہے تھے، وہ بھی واپس نہیں کی جارہی۔ نبیلہ ثناء نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی میں رانا ثناءاللہ سے مشابہت رکھنے والے کو بٹھا کر ویڈیو بنائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید