آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے ضلع پاکپتن کے نواحی چک میں ایک تیز رفتار گاڑی نے 2 کمسن راہ گیر بچوں کو کچل کر جاں بحق کر دیا۔

ریکسیو ذرائع کے مطابق پاکپتن کے چک 149 ای بی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتے دونوں بچوں کو کچل دیا، دونوں کمسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 8 سالہ عاصمہ اور 5 سالہ حسنین شامل ہیں، جن کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید